ایسا سمندری جہاز جو 51 سال سے ڈوب نہ سکا اور چل بھی نہیں سکتا لیکن ڈوبا بھی نہیں. اس کی اصل حقیقت
اب سے پہلے کہتے ہیں کوئی جان نہیں سکا لیکن اب نئے انکشافات ہوئے ہیں.
امریکا کے گہرے سمندر میں ایک ایسا بحری جہازموجود ہے جو سمندر میں اس طرح کھڑا ہے جیسا کہ وہ
ابھی کے ابھی سمندر کے اندرڈوب جائے گا۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔
امریکی سمندرمیں اس بحری جہاز کوتقریباً 51 سال بیت چکے ہیں۔ یہ بحری جہاز کچھ اس انداز سے اپنی ہیئت
بدلتا ہے کہ اسے دیکھتے ہی ایسا لگتا ہے کہ یہ ڈوب جائے گا۔
اس جہازکا نام ”آرپی فلِپ“ہے۔ یہ جہاز 108 میٹرطویل سمندری عجوبہ اپنے اندر پانی بھر کر 90 فیصد تک ڈوب
سکتا ہے۔ اورصرف 17 میٹر حصہ ہی پانی سے باہر دکھائی دیتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ فلپ جہاز کو جہاز سازی کا شاہکار بھی کہا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ فلپ ایک تحقیقی پلیٹ فارم
ہے۔ جس پر حساس ترین آلات نصب ہیں لیکن اس میں توانائی اور پروپلشن کا کوئی نظام موجود نہیں۔
بلکہ اسے دوسرے جہاز کی مدد سے کھینچ کر ساحل یا پھرپانی میں پہنچایا جاتا ہے۔ سات سو ٹن وزنی اس عجوبے
پر لگ بھگ 5 سے 11 افراد رہ سکتے ہیں۔ ان میں زیادہ تر سائنسداں شامل ہیں۔
سمندر میں 50 سال پہلے ڈوبنے والے جہاز کی اصل کہانی

شیئر کریں:
شیئر کریں: