سمندر میں شدید طغیانی کا خطرہ، ماہی گیروں‌ کو دور رہنے کی ہدایت

شیئر کریں:

شمال مشرقی بحیرہ عرب کےاوپر ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا۔
ڈپریشن کراچی کے جنوب مغرب سے 450 کلومیٹر دور ہے۔ سسٹم کے زیر اثر آئندہ دو روز
کے دوران سمندر میں شدید طغیانی رہے گی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن بارہ گھنٹوں سے مغرب
اور جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

کراچی میں وقفہ وقفہ سے بارش 14 اگست تک جاری رہے گی

سسٹم کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 45 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ سسٹم ٹھٹھہ سے 550 کلومیٹر
اوراماڑہ کے جنوب میں 350 کلومیٹر دور ہے۔
سسٹم مزید مغرب اور شمال مغرب کی جانب رہے گا۔ پاکستان کے ساحلی علاقوں کو اس سسٹم سے
فی الحال کوئی خطرہ نہیں۔ سندھ کےماہی گیروں کو چودہ اگست تک گہرے سمندر میں نہ جانےکی
ہدایت کی گئی ہے۔ بلوچستان کے ماہی گیر کو بھی مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت ہے۔


شیئر کریں: