سمندری حدود کے تنازع پر فرانس اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی

فرانس اور برطانیہ کے درمیان سمندری حدود کا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ فرانس کی طرف سے سمندری
حدود کی مسلسل خلاف ورزی کے بعد برطانیہ نے جرسی میں نیوی کی کشتیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ سمندری حدود کے تحفظ کے لیے بحریہ کو تعینات کیا جارہا ہے۔
بورس جانسن کا کہنا ہے جرسی جزیرے کی حدود کا تحفظ ہر صورت کیا جائے گا۔
فرانسیسی ماہی گیروں کی طرف سے دو ہفتوں سے سمندری حدود کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔
فرانسیسی ماہی گیروں کو روکنے کے لیے بحریہ کے دو جہازوں کو تعینات کیا جارہا ہے۔ فرانس کا کہنا ہے
اگر اس کے ماہی گیروں پر پابندی لگائی گئی یا ان کے خلاف کوئی سخت قدم اٹھایا گیا تو وہ جزیرہ جرسی
کا سمندری راستہ منقطع کردیا جائے گا۔
یاد رہے کہ بریگزٹ کے بعد فرانس اور برطانیہ کے درمیان سمندری حدود کا تنازع چل رہا ہے۔ برطانوی وزیراعظم
نے فرانس پر زور دیا ہے کہ سمندری مسئلہ کو حل کیا جائے اور کشیدہ صورت حال کو کم کیا جائے۔