سعودی عرب میں بھی اوپیرا فیسٹیول ہونے لگے

شیئر کریں:

سعودی عرب میں پہلی بار بین الاقوامی اوپیرا فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی اور غیر ملکی گلوکار کلاسیکل آرٹ موسیقی کے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں جن کو سننے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے ۔سعودی دارالحکومت ریاض میں وزارت ثقافت کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی اوپیرا فیسٹیول میں دنیا کے نامور کلاسیکل موسیقی کے گلوکار شرکت کر رہے ہیں جن میں آسٹریلیا کے گلوکارہ ڈینیل ڈی نیس, آرمنیا کے گلوکار جارج ہیکوبین, اور مالٹا سے تعلق رکھنے والے جوزف کالیجا شریک ہیں اس کے علاوہ سعودی گلوکار مصطفی شیرہ بھی پرفارم کر رہے ہیں جن کو سننے کے لئے سعودی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکی بھرپور شرکت کر رہے ہیں ریاض بلیوارڈ سٹی میں منعقدہ اوپیرا فیسٹول میں گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس سے شائقین خوب محظوظ ہوئے اور میوزک کی خوبصورت دھنوں کو سن کر خوب داد بھی دی اور کہا کہ سعودی عرب میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ ہے جس کو خوب پذیرائی ملی رہی ہے۔


شیئر کریں: