سعودی اتحاد کا حوثیوں‌ کی اہم فوجی تنصیبات تباہ کرنے کا دعوی

شیئر کریں:

سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فوج نے یمن میں‌ حوثیوں کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعوی
کیا ہے.
اتحادی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں‌ کہا ہے کہ انہوں نے دارلحکومت ثنا میں‌ حوثیوں‌ کے ٹھکانوں
پر فضائی حملہ کیا ہے. جہاں‌ حملہ کیاگیا اس عمارت کو حوثی ڈرون ٹیکنالوجی کے لیے استعمال کرتے
تھے. حملے میں‌ کسی قسم کے جانی نقصان سے متعلق نہیں‌ بتایا گیا.
خیال رہے گزشتہ روز حوثیوں‌نے سعودی عرب میں‌ 14 مقامات پر ڈرون حملوں‌ کا دعوی کیا تھا اس کے
بعد اتحادی فوج کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے.
سعودی عرب کی سربراہی میں‌ قائم 41 ممالک کے فوجی اتحاد نے مارچ 2015 سے حوثیوں پر جنگ
مسلط کر رکھی ہے.


شیئر کریں: