سعودیہ یو اے ای کا امریکا سے 5.3 ارب ڈالر میزائل سسٹم کا معاہدہ

شیئر کریں:

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جدید میزائل کا دفاعی سسٹم امریکا سے خرید
رہے ہیں. امریکا نے 5.3 ارب ڈالر کا سسٹم فروخت کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی
ہے.
متحدہ عرب امارات ٹرمینل ہائی ایلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس( ٹٰ ایچ اے اے ڈی) اور سعودی
عرب کو میزائل روکنے کا پیٹروٹ سسٹم دیا جائے گا.
امریکا کے صدر جو بائیڈن کے گزشتہ ماہ کے دورہ سعودی عرب اور اسرائیل کے
بعد یہ سب سے بڑا معاہدہ ہے. اسی بائیڈن انتظامیہ کو یقین ہے کہ جلد ہی تیل کی
پیداوار سے متعلق ڈیل بھی حتمی مرحلے میں داخل ہو جائے گی.

حوثیوں‌ کا سعودی عرب میں 14 مقامات پر ڈرون حملوں کا دعوی

مشرق وسطی کی صورت حال اور جو بائیڈن کے دورہ مشرق وسطی پر نظر رکھنے
والوں کا ماننا ہے کہ امریکا کے صدر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو
خوف بیچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں.
جوبائیڈن نے اسرائیل اور سعودی عرب میں بیٹھ کے ایران کو کسی بھی صورت جوہری
طاقت بننے سے روکنے کا اعلان کیا تھا ساتھ ہی خطے میں ایران کا بڑھتا ہوا اثر روکنے
کی حکمت عملی پر بھی بات کی تھی.
جدید میزائل سسٹم کی فروخت کا معاہدہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے. دونوں‌ ملکوں‌ کو
ایران اور حوثیوں‌ کے ڈرون حملوں‌ کا خوف بیچا اور پھر 5 ارب ڈالر سے زائد کا
معاہدہ کر لیا .


شیئر کریں: