سرگودھا کے سرکاری اسپتال کے سامنے فٹ پاتھ پر بچے کی پیدائش

شیئر کریں:

سرگودھا میں ظلم وبربریت کی انتہا کر دی گئی. مولا بخش اسپتال سے حاملہ خاتون کو اٹھا کر اسپتال سے
باہر پھینک دیا گیا. بھاگٹانوالہ کی رہائشی خاتون ڈلیوری کے لئیے سرکاری اسپتال آئی تھیں.

اسپتال میں‌ داخل کرنے کے باوجود خاتون پر توجہ نہ دی گئی خاتون اور اس کے اہل خانہ صفاک ڈاکٹرز
کی منت سماجت کرتے رہے. سنگدل مسیحا اسپتال تک میں داخل نہ ہوئے.

حالت غیر ہونے پر خاتون نے سڑک کنارے فٹ پاتھ پر بچے کو جنم دے دیا، خون میں لت پت خاتون کے ساتھ
انسانیت سوز واقع پر شہری غم وغصہ کا اظہار کرتے رہے.

اہل خانہ کے مطابق 30سالہ پروین بی بی رات بھر اسپتال میں بے یارو مددگار پڑی رہی تھی. لیڈی ڈاکٹرز
نے چیک تک نہ کیا لواحقین نے شکائت کی تو ڈیوٹی ڈاکٹر نے باہر بھیجوادیا.

1122 نے زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا خاتون کو اسپتال میں داخل کروایا.


شیئر کریں: