سرگودھا کی لڑکی نے 5 ماہ میں 7 شادیاں رچا لیں

شیئر کریں:

سرگودھا کی ایک لڑکی نے صرف اور صرف 5 ماہ کے اندر ایک دو تین نہیں‌ بلکہ 7 شادیاں
رچا کے سب کو حیران کر دیا۔
جوہر کالونی کی 18 سالہ ثنا نے 5 ماہ میں 7 شادیاں کیں اور اپنے شوہروں کے گھروں کا صفایا
کرکے غائب ہوگئی۔
ثنا نے نوجوانوں کو بے وقوف بنایا اور باری باری ان سے شادی کر کے لوٹنے کے بعد چلتی بنی۔
دیگر نوجواںوں کو گھبرانے کی قطعی ضرورت نہیں کیونکہ ثنا اب قانون کے شکنجے میں آچکی
ہے ضروری کارروائی کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دوشیزہ نے ایک گروپ بنا رکھا تھا جس میں اس کے جعلی ماں باپ، بھائی اور
رشتہ دار شامل تھے۔
ثنا کے جھوٹے رشتہ دار کنوارے لڑکوں کو شادی کا جھانسہ دے کر جہیز کی تیاری کے نام پر
لاکھوں روپے وصول کرتے تھے. شادی کے بعد لڑکی اپنے شوہروں کے گھروں کا قیمتی سامان
چوری کرکے غائب ہوجایا کرتی تھی۔
پولیس کے مطابق نوسرباز گروہ کا انکشاف اس وقت ہوا جب لڑکی سے شادی کرنے اور لٹنے والے
2 نوجوانوں نے پولیس کو درخواست دی اور سیشن کورٹ میں اپنے اپنے نکاح نامے پیش کئے۔
پولیس نے ثنا کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے جیل بھجوا دیا۔ عدالت نے ملزمہ
کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔


شیئر کریں: