سرگودھا میں مچھلی کے پکوانوں کی فروخت میں اضافہ

شیئر کریں:

سردی کی شدت بڑھتے ہی سرگودھا میں مچھلی کے پکوانوں کی فروخت میں اضافہ ہوجاتا ہے شہری کی کثیر تعداد ذائقے دار فرائی مچھلی سے لطفِ اندوز ہونے کیلئے فیش پوائنٹ پر پہنچ چکے ہیں جہاں گرل فش، فرائی فش پر خوب ہاتھ صاف کررہے ہیں۔
سرد راتیں ہوا اور موسم سے سرگودھا کے شہری فائدہ نہ اٹھائیں ایسا تو ہر گز نہیں ہوسکتا، موسم سرما میں خاص طور پر مچھلی کی مانگ بڑھ جاتی ہے، شہریوں کی کثیر تعداد موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے فش پوائنٹ پر پہنچ چکے ہیں، جہاں گرما گرم، خوشبودار اور لذیز مچھلی پر خوب ہاتھ صاف کررہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ سردی کے موسم میں بالخصوص مچھلی کا اہتمام کرتے ہیں، جسمیں، بام فش ، رہو ، گلفام ، سلور ، سنگھاڑا مچھلی قابل ذکر ہے۔ سردیوں میں مچھلی پوائنٹس پر بچے بڑوں کے ساتھ ساتھ فیملیز کا خاصہ رش نظر آتا ہے، شہریوں کا کہنا ہے، مچھلی گھروں میں بھی بنائی جاسکتی ہے، مگر جو مزہ باہر فیملی کے ساتھ بیٹھ کر کھانے کا ہے، وہ گھر نہیں، سرگودھا میں مچھلی پوائنٹس پر ساری سردیوں میں۔ رش برقرار رہتا ہے، جہاں دوسرے شہروں سے بھی لوگ خاص مچھلی کھانے آتے اور لذیز ذائقوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔


شیئر کریں: