سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ متوقع

پاکستان میں مہنگائی کے ستائے ہوئے سرکاری ملازمین کے لیے بجٹ سے پہلے خوشی کی خبر آئی ہے.
گوکہ جب سے اسحاق ڈار وزارت خزانہ کا منصب سنبھالنے لندن سے واپس آئے ہیں پاکستانیوں‌ کو معاشی
طور پر بدحال کیے رکھا ہے.
پہلی بار کوئی اچھی خبر انہوں نے سنائی ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں‌ میں خاطر خواہ اضافہ
کیا جارہا ہے. جون کے پہلے ہفتے میں‌ پیش کیے جانے والے بجٹ میں‌ کہا جارہا ہے کہ سرکاری ملازمین
کی تنخواہوں‌ میں 50 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا. اسی طرح پینشن میں بھی 30 تک اضافہ متوقع ہے.
ساتھ ساتھ مزدوروں کی کم از کم تنخواہ جو 35 ہزار ہے اسے بھی 40 ہزار تک کر دیا جائے گا. یہی نہیں
ای او بی آئی پینشن میں‌ بھی اضافہ کی تجویز ہے.

مزدور کی کم از کم تنخواہ 40 ہزار ہونی چاہیے

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں بھی خاطر خواہ کمی کیے جانے کا امکان ہے. اب دیکھنا ہے یہ ہے کہ
اسحاق ڈار اپنی اس بات کو کس حد تک پورا کرپائیں گے کیونکہ انہوں‌ نے جس طرح‌ پوری قوم کو
آئی ایم ایف کی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے اس کی مثال نہیں‌ ملتی.