سردیاں آتے ہی سردیوں میں گڑ کی تیاری

شیئر کریں:

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی سردیوں میں گڑ کی تیاری شروع ہو جاتی ھے۔ گرم تاثیر کے باعث گڑ بھی سرد موسم میں خوب استعمال کیا جاتا ہے۔
سردی آتے ہی سرگودھا کے دیہی علاقوں کی سوغات گڑ کی تیاری بھی اپنے عروج پر ھے، دیسی گڑ کی تیاری بھی دیسی طریقے سے کی جاتی ہے، اس مقصد کے لیے کھیتوں کے اندر ہی گنے کا رس نکالنے کے لیے بیلنا لگایا جاتا ہے ۔بیلنے کے ساتھ ہی آلائو جلا کر اس پر جہازی سائز کی کڑاہی دھر دی جاتی ہے، تازہ گنے کے نکالے گئے رس کو کڑاہی کے اندر ڈال کر خوب پکایا جاتا ہے، کڑاہی کے اندر پکائے جانے والے گنے کے رس کی خوشبو دور دور تک پھیل جاتی ہے۔
گنے کا رس پکتے پکتے شیرے کی شکل اختیار کرتا جاتا ہے، اس شیرے کو لکڑی کے فریم کے اندر نکال لیا جاتا ہے جہاں پر اس کو ٹھنڈا کرنے کے بعد اس کی ڈلیاں بنا کر مارکیٹ میں فروخت کے لیے بھجوا دی جاتی ہیں۔گڑ جہاں دہی اور شہری علاقوں میں اپنی ثقافتی اور قدیمی پہچان رکھتا ھے وہیں اس سوغات کو فرمائش اور تحفے کے طور پر بھی اپنے عزیز و اقارب کو دیا جاتا ھے تاکہ رشتوں میں گڑ جیسی مٹھاس برقرار رہے۔ طبی ماہرین بھی گڑ کو صحت کے لیے مفید قرار دیتے ہیں گڑ جہاں غذا کو ہضم کرتا ہے وہیں جسم کی دردوں کو بھی ختم کرتا ھے۔


شیئر کریں: