سردار عتیق احمد خان کی پاکپتن میں دربار بابا فرید پر حاضری

شیئر کریں:

پاکپتن سے محمود احمد رضا

پاکپتن میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے دربار بابا
فرید پر حاضری دی اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کی آمد کے موقع پر دربار کے سجادہ نشین کے صاحبزادے دیوان عثمان
فرید چشتی نے اُن کی دستار بند کروائی۔

سردار عتیق احمد خان نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی ترقی اور کورونا وائرس کے خاتمہ
کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے دربار بابا فرید پر قدیم مسجد مسجد
اولیاء میں نوافل بھی ادا کیے۔


شیئر کریں: