سرخ برق لہنگے میں دلہن کی لندن ٹیوب اور سڑکوں پہ ماڈلنگ

سرخ برق لہنگے میں دلہن کی لندن ٹیوب اور سڑکوں پہ ماڈلنگ

خوبروہ دوشیزہ ‘لہنگا’ پہن کر لندن کی سڑکوں پر نکل آئی. سڑکوں سے پہلے خاتون بھاری زیورات کے ساتھ سرخ کڑھائی والے ‘لہنگا’
میں ملبوس ہوتے ہوئے لندن ٹیوب پر سوار ہوتی ہے اور سب کی توجہ اپنی طرف مبزول کرالیتی ہے۔
ہسپانوی نژاد ہندوستانی ماڈل شردھا نے انتہائی مہارت کے ساتھ ایڈیٹ کی ہوئی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی جس نے دنیا بھر میں
دھوم مچا دی ہے. شردھا کے ایک لاکھ 68 ہزار فالوورز ہیں۔ شردھا خود کو ایک ڈیجیٹل مارکیٹر اور وائرل میڈیا ماہر لکھتی ہیں.
ویڈیو میں ماڈل سب سے پہلے لندن ٹیوب پر سوار ہوتی ہے اس موقع پر وہ بھاری زیورات کے ساتھ سرخ کڑھائی والے ‘لہنگے’ میں
دلہن کا روپ دھاری ہوئی ہیں۔ جیسے ہی وہ ٹرین میں داخل ہوتی ہیں سب کی نظریں خود بخود ان پر ہوجاتی ہیں، کیونکہ مسافر لباس کے
انتخاب پر محو حیرت ہیں۔ پھر وہ اپنی منزل پر پہنچتی ہے. سڑکوں پر ٹہلتی ہے اور اسی قسم کی توجہ حاصل کرتی ہے۔ کچھ اس کی
تصویریں کلک کرتے ہوئے بھی دیکھے گئے۔
یہ ویڈیو یکم فروری کو شیئر کی گئی تھی اس کی ریل نے 2,732,494 لائکس اور 42 ملین سے زیادہ آراء جمع کی ہیں۔