شیئر کریں:
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ ہر طرف سوات میں ترقی ہورہی ہے اور
سوات سیاحت کا حب بن چکا ہے۔ کھیل کے میدان آباد ہوئے ہیں اب ہمیں کسی کے لئے ایندھن نہ
بنایاجائے۔
مراد سعید نے سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں مزید کسی اور کے لئے استعمال
کرنے نہ دیں۔ ہم جنگ کے خلاف ہیں۔
مراد سعید نے سوال کیا کہ کیا امریکا کو ائیر اسپیس دی گئی ہے؟۔ پھر انہوں نے کہا کہ جب سرحد پر
باڑ لگائی ہے تو کس طرح لوگ علاقے میں آگئے ہیں؟ ہم اپنے گھروں کو تباہ نہیں کرسکتے۔ میں مسلسل
دو مہینوں سے آواز اٹھا رہا ہوں۔
مراد سعید نے خبردار کیا کہ اگر آئندہ 48 گھنٹوں میں حالات کنٹرول نہ ہوئے تو میں عوام کے طرف جاوں
گا۔ تمام سیاسی جماعتوں کو امن کے لئے دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہم امن تباہ نہیں ہونے دیں گے۔
عوام کو مرنے نہیں دیں گے۔
شیئر کریں: