سرحدوں کی حفاظت ہو یا کھیل کے میدان پاک فوج ہر میدان میں آگے

شیئر کریں:

ڈیرہ اسماعیل خان سے احمد نواز مغل

ملک کی سرحدوں کی حفاظت ہو یا پھر کھیل کے میدان پاک فوج ہر میدان میں آگے ہی دیکھائی دیتی
ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے ایف سی قلعہ درازندہ میں پاک فوج اور علاقہ عمائدین کے بھر پور تعاون سے
والی بال ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

والی بال ٹورنمنٹ کے انعقاد پر علاقہ مکینوں نے پاک آرمی کی یونٹ 145 ائیر ڈیفنس کے اس اقدام کو سراہا۔
علاقہ میں قیام امن کے بعد اس قسم کے کھیلوں کے پروگراموں سے نوجوان نسل کو جہاں صحت بہتر بنانے
کے مواقع میسر آرہے ہیں وہاں نوجوان نسل کو منشیات اور دیگربے راہ روی سے بچانے میں مدد مل رہی ہے۔

درازندہ میں پاک آرمی کی یونٹ 145 ائیر ڈیفنس کی طرف سے کئے جانے والے والی بال ٹورنمنٹ میں دس
ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ایف سی قلعہ درازندہ اور شیخ میلہ کی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا۔ ایف سی قلعہ کی ٹیم
24پوائنٹ اسکور کر سکی اور شیخ میلہ کی ٹیم نے 30پوائنٹ بنا کر ایف سی قلعہ کی ٹیم کو سنسنی خیز
مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی لیفٹینٹ کرنل حسن خورشید نے فائنل جیتنے والی ٹیم سمیت
ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقیسم کیں-

علاقہ مکینوں نے پارک آرمی سے اس طرح کے پروگراموں کا جاری رکھنے کا مطالبہ کیا کہ جہاں کھیل
کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں اسپتال ویران ہوتے ہیں۔


شیئر کریں: