سراج الحق یا حافظ نعیم جماعت اسلامی کا نیا امیر کون ہوگا؟

سراج الحق یا حافظ نعیم جماعت اسلامی کا نیا امیر کون ہوگا؟

جماعت اسلامی نے اپنے نئے امیر کا انتخاب 31 مارچ کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے. نئے امیر کی دوڑ‌میں موجودہ امیر سراج الحق سمیت
لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمن کے نام شامل ہیں. امیر جماعت اسلامی کا انتخاب ہر پانچ سال بعد دستور کے مطابق ہوتا ہے.
صدر انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے امیر جماعت کے انتخاب کے پہلے مرحلے میں اراکین جماعت کی راہنمائی
کے لیے تین ناموں کا اعلان کردیا ہے.
اراکین جماعت اسلامی ان تین کے علاوہ بھی کسی رکن کو امیر جماعت کے منصب کے لیے اپنی رائے دے سکتے ہیں. امیر جماعت
کے انتخاب کے تمام مراحل 31 مارچ2024 تک مکمل کرلئے جائیں گے. ماہ اپریل میں نئے امیر جماعت اسلامی اعلان ہو گا.
امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنی دوسری مدت امارت مکمل کررہے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ مسلسل تیسری بار امارات سنبھالتے
ہیں‌یا پھر کراچی کے متحرک امیر حافظ نعیم الرحمن جماعت کی باگ ڈور سنبھالتے ہیں.