سرائیکی لوک فنکار نواز فرید سانول انتقال کر گئے

شیئر کریں:

کراچی میں رہائش پزیر معروف سرائیکی لوک فنکار اور گلوکار نواز فرید سانول انتقال کر گئے ہیں۔
نواز فرید سانول ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔
نواز فرید سانول کو سول اسپتال حیدرآباد لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کے باعث وہ آبائی علاقے سے موٹر سائیکل پر کراچی آرہے تھے۔
نواز فرید سانول کا تعلق کوٹلہ موسی خان احمد پور شرقیہ بہاولپور سے تھا۔
وہ کراچی میں رکشہ چلا کر زندگی کی گاڑی چلا رہے تھے۔
نواز فرید سانول کے سرائیکی وسیب کے لیے گیت بہت مقبول ہیں۔
متوفی کے لواحقین میں تین بیٹیاں، ایک بیٹا اور بیوہ شامل ہے۔


شیئر کریں: