سانپ پینٹ میں گھس گیا، ساری رات کھڑے ہوکر گزارنی پڑی

شیئر کریں:

ہری نیند کے دوران کپڑوں میں سانپ گھس جائے تو آپ کیا کریں گے ؟
انسان کے ساتھ کبھی کبھی ایسے واقعات پیش آتے ہیں جو انہیں خوف میں مبتلا کر دیتے ہیں۔
بھارت کی ریاست اترپردیش کے گاؤں میں نوجوان کے ساتھ کچھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا.
نوجوان سو رہا تھا، اس کی پتلون (پینٹ) میں سانپ گھس آیا ۔

نوجوان کے مطابق وہ ایک بجلی کے پول پر کام کرنے کے بعد واپس اپنے گھر آیا۔
کھانا کھانے کے بعد سو گیا آدھی رات کو معلوم ہوا کہ اس کی پینٹ کے اندر سانپ گھس آیا ہے۔
ساری رات کھڑے ہو کر گزار دی تاکہ سانپ بیدار نہ ہو اور اس کو نقصان نہ پہنچائے۔
صبح ہونے پر دوست نے سپیرے(سانپ پکڑنے والا)بلوایا۔

پینٹ کو کاٹ کر سانپ کو پکڑنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کہانی بھی شیئر کر ڈالی۔
سوال بھی کیا کہ کیا آپ سات گھنٹے تک اپنے پتلون میں کوبرا کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
کچھ ٹوئٹر صارفین نے صورت حال کو مضحکہ خیز قرار دیا تو کچھ نے خوشی کا اظہار کیا کہ
اس شخص کو کاٹا نہیں گیا تھا۔ایک صارف نے سوال کیا کہ بہادر سانپ کیا ہوا ؟


شیئر کریں: