سانپ انسان کو ڈنگ مارتا ہے لیکن معمر شخص نے زندہ سانپ کو ہی چبا لیا

شیئر کریں:

سانپ تو انسان کو ڈنگ مارتا ہے ہی لیکن ایک معمر شخص نے سانپ کو ڈس لیا اور کچھ دیر بعد دم
توڑ دیا۔ واقعہ بھارت کی ریاست پٹنہ کے ضلع نالندرا میں پیش آیا۔

واقعہ کچھ اس طرح پیش آیا کہ 65 سالہ رام مہتو اپنے گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ ایک زہریلے سانپ
نے پیر پر ڈنگ ماردیا۔ جوابا اس شخص نے سانپ کو پکڑا اور باقاعدہ طور پر منہ میں ڈال کر چبانا
شروع کر دیا۔

کچھ ہی دیر میں سانپ اپنے انجام کو پہنچا اس موقع پر لوگوں نے زخمی شخص کو اسپتال لے جانے کی
کوشش کی لیکن اس نے انکار کر دیا اور پھر وہ بھی دم توڑ گیا۔

خیال رہے ریاست بہار میں ہر سال ساڑھے چار ہزار سے زائد افراد سانپ کے کاٹنے سے ہلاک ہو جاتے
ہیں۔ پورے بھارت میں 20 سالوں کے دوران 12 لاکھ افراد سانپ کا شکار ہو چکے ہیں۔


شیئر کریں: