سانحہ مچھ پر نیویارک کی سماجی مذہبی شخصیات کی قونصل جنرل سے ملاقات

شیئر کریں:

بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہزارہ برادری کے 10 افراد کو ذبح کیے جانے کے واقعہ نے دنیا بھر
میں پاکستانیوں کو افسردہ کیا ہوا ہے۔
امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بھی سانحہ پر غم گین اور پریشان ہے۔

پاکستان میں فرقہ وارانہ واقعات اور ملک کے خلاف سانحہ مچھ کو سازش قرار دیتے ہوئے نیویارک
میں مظاہرہ بھی کیا گیا تھا۔
نیویارک میں امام الخوئی سینٹر، گلگت بلتستان سوسائٹی اور ہزارہ برادری کے وفد نے قونصل
جنرل پاکستان عائشہ علی سے ملاقات کی۔

سماجی رہنما آغا شوکت جعفری، ہزارہ برادری کے سربراہ داؤد ہزارہ، امام الخوئی سینٹر کے سید
میثم رضوی، جعفریہ ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا کے صدر سید مصطفی نقوی، گلگت بلتستان
سوسائٹی کے چیئرمین خالد بلتستانی، نثار حسین اور اکبر بلتستانی وفد میں شامل تھے۔

پاکستان کے خلاف سازش پر تشویش

وفد نے پاکستان کے خلاف کی جانے والی سازشوں پر اپنی تشویش سے قونصل جنرل کو آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم بخوبی آگاہ ہیں کہ دشمن پاکستانیوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

اسی لیے مچھ میں بے گناہ ہزارہ کے مزدورں کو انتہائی بے دردی کے ساتھ ہاتھ پیر باندھ کے کند
خنجر سے ذبح کیا گیا ہے۔
وفد نے بتایا کہ اس واقعہ کے ذریعے دشمن قوتیں پاکستانیوں کو لڑانا چاہتی تھیں لیکن پوری قوم باالخصوص
ایک بار پھر سے ہزارہ برادری نے انتہائی صبر و برداشت سے کام لیا ہے۔

داؤد ہزارہ نے قونصل جنرل عائشہ علی سے کہا کہ کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں ہزارہ برداری
کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے۔

ایسے میں حکومت اور ریاستی اداروں کی زمہ داری ہے کہ وہ محبت وطن ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کرے۔
مسلسل بائیس سال سے ہزارہ برادری کے افراد کو مارا جارہا ہے لیکن افسوس کوئی قاتل گرفتار نہیں کیے جاتے۔


وفد نے کہا یہی ایک نکتہ بعض اوقات ہزارہ برادری کو سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ کہیں کچھ ملک
دشمن عناصر کے ساتھ مل کر تو یہ سازش نہیں کر رہے؟

عائشہ علی نے وفد کی باتیں بڑے غور سے سنیں اور یقین دہائی کرائی کہ ان کے تحفظات اور خدشات
سے دفتر خارجہ کو آگاہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر خالد بلتستان سے گلگت بلتستان کی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی اور قونصل جنرل
عائشہ علی جلد گلگت بلتستان پر بات چیت کے لیے ملاقات کی بھی یقین دہانی کرائی۔

خیال رہے عائشہ علی نیویارک میں‌ پاکستانی کمیونیٹی کے ساتھ ہر وقت رابطے میں‌ رہتی ہیں
پاکستان اور پاکستانیوں‌ کا امیج بہتر کرنے کے لیے وہ دن رات کوشاں‌ ہیں۔


شیئر کریں: