سام سنگ نے نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایس 21 متعارف کروا دیا، فون کے فیچر جانیے

شیئر کریں:

مشہور موبائل برینڈ سام سنگ نے گلیکسی رینج میں نیا اسمارٹ فون متعارف کروا دیا۔
سام سنگ کی طرف سے متعارف کردہ گلیکسی S21 کا شمار جدید ترین اسمارٹ فونز میں ہوتا ہے۔
اس نئے اسمارٹ فون میں بہترین کوالٹی کا کیمرہ استعمال ہوا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے انتہائی مشکل رہا۔
لیکن ملازمین کی لگن اور انتھک محنت کی وجہ سے نئے سال ک آغاز پر نیا فون متعارف کروانا ممکن ہوا۔
کمپنی کا کہنا ہئے کہ گلیکسی S21 کے 1 کروڑ 25 لاکھ سے زائد یونٹس بنائے گئے ہیں۔

موبائل کے فیچر کیا کیا ہیں؟

سام سنگ کے اس نئے فون S21 اور S21+ کی ڈسپلے اسکرین 6.2 اور 6.7 انچ لمبی ہے۔
اسکرین کا ریفریش ریٹ 120Hz ہے۔
موبائل کا سیلفی کیمرہ 12 میگا پگزل اور بیک کیمرہ 64 میگا پگزل ہے۔
اسمارٹ فون کے کیمرے 30x تک زوم کرنے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔
گلیکسی S21+ میں 108 میگا پگزل کا کیمرہ نصب کیا گیا ہے جو 100x تک زوم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اسمارٹ فونز میں جدید پروسیسرز اور لمبے وقت تک چلنے والی جدید بیٹریز استعمال کی گئی ہیں۔


شیئر کریں: