سارا بالی ووڈ خلاف ہے، اے آر رحمان کے حیران کن انکشافات

شیئر کریں:

بھارتی فلم انڈسٹری کے دوغلے رویے خلاف موسیکار اے آر رحمان بھی کھل کر سامنے آگئے۔
بھارت کے آسکر یافتہ موسیقار و گلوکار اے آر رحمان کا کہنا ہے کہ
بالی ووڈ میں ان کے خلاف ایک پورا گینگ متحرک ہے جو چاہتا ہے کہ انہیں کام نہ ملے۔
یہ گینگ ان کے خلاف مختلف افواہیں پھیلا رہا ہے۔
مقامی ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں جب اے آر رحمان سے پوچھا گیا کہ
وہ بالی ووڈ کی بجائے تامل فلموں میں زیادہ کام کیوں کر رہے ہیں۔
اس پر موسیقار نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ بالی ووڈ میں ایک پورا گینگ ان کا راستہ روکنا چاہتا ہے۔

سوشانت سنگھ راجپوت بالی وڈ کا دوغلا چہرہ بےنقاب کرگئے

یہ ایسے لوگ ہیں جو میرے ساتھ کام تو کرنا چاہتے ہیں لیکن ساتھ ہی یہ بھی چاہتے ہیں کہ مجھے کام نہ ملے۔
اے آر رحمان نے بتایا کہ انہیں اس گینگ کی موجودگی کا اس وقت پتا چلا
جب ڈائریکٹر مکیش چھابڑا فلم دل بیچارہ کی موسیقی کے لیے آئے۔
میں نے اسے 2 دن میں گانا تیار کرکے دے دیا۔
اے آر رحمان کے مطابق مکیش چھابڑا نے انہیں بتایا کہ جب وہ میرے پاس آرہے تھے
تو بہت سے لوگوں نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا۔

موت کے بعد سوشانت سنگھ کی آخری فلم ریلیز کردی گئی

یاد رہے کہ اداکار سوشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد بالی ووڈ اسٹار کنگنا
سمیت کئی اداکار بالی ووڈ انڈسٹری کے دوغلے پن پر کھل کر سامنے آگئے۔
بھارتی فلم انڈسٹری پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ بالی ووڈ میں آنے والے نئے ایکٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
صرف بالی ووڈ میں موجود افراد کے بچوں کو پروموٹ کیا جاتا ہے۔
کئی افراد نے الزام عائد کیا ہےکہ بالی ووڈ نے سوشانت سنگھ کا کام روک رکھا تھا
جس کی وجہ دلبرداشتہ ہو کر نوجوان اداکار نے خودکشی کی۔


شیئر کریں: