سابق صوبائی وزیر کامران بنگش ڈی آئی خان پولیس کے حوالے

سابق صوبائی وزیر کامران بنگش سنٹرل جیل پشاور سے ڈی آئی خان پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق کامران بنگش کو چند روز قبل پولیس پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کو جوڈیشل کسٹڈی پر سنٹرل جیل پشاور منتقل کیا گیا تھا۔ کامران بنگش کی ڈی آئی خان پولیس کو حوالگی کے حوالے سے پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ کامران بنگش پر ڈی آئی خان کے علاقہ ظفر آباد سے تعلق رکھنے والے اعجاز محسود نامی نوجوان نے ایف آئی آر درج کروائی تھی اسی کیس میں آج کامران بنگش کو تفتیش کیلئے ڈی آئی خان پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔