سابق امام کعبہ کی ہیوی بائیک والی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

شیئر کریں:

سابق امام کعبہ الشیخ عادل الکلبانی کی ہیوی بائیک چلانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر اودھم مچادیا ہے. اسنیپ چیٹ پر
ایک مداح نے ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں الکلبانی کو سڑک کنارے ہارلے ڈیوڈسن موٹربائیک پر بیٹھے ہوئے ہیں‌۔
بائیک پر امریکی پرچم اور کئی دیگر نشانات لگے ہوئے ہیں.

سوشل میڈیا پر ویڈیو کی وجہ سے سابق امام کعبہ ٹویٹر پرٹرینڈ کر رہے ہیں اور عرب دنیا سے رد عمل آرہا ہے۔

ایک صارف کے مطابق شیخ نے کوئی حرام کام نہیں کیا ہم انہیں مخصوص لباس میں دیکھنے کے عادی ہیں یہی وجہ
ہے کہ ہم انہیں کسی اور روپ میں‌ دیکھنا قبول نہیں کرتے جو کہ غلط ہے۔

دوسرے صارف نے انہیں‌ بلندی سے پستی قراردیا ہے. ایسا لباس کسی عالم کو زیب نہیں دیتا اور وہ تہذیب و شائستگی
سے دور نظر آرہے ہیں۔


شیئر کریں: