March 19, 2020 at 7:19 pm

صدر مملکت نے زینب الرٹ بل کی توثیق کردی ۔
صدر کے دستخط کے ساتھ ہی بل قانون بن گیا جو فوری نافذ العمل ہو گا ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے زینب الرٹ بل پر دستخط کر دئیے ہیں ۔
جس سے بل قانون کی حثیت اختیار کر گیا ہے ۔ صدر نے کہا کہ بچوں کے اغواء کے کیسز میں ریسپانس اور ریکوری کے لئے یہ شاندار قانون ہے جو ٹول فری ہیلپ لائنز کے قیام، پولیس اور انتظامی ریسپانس کے لئے فریم ورک قائم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا ۔
صدر نے کہا کہ یہ قانون ٹیکنالوجی کے استعمال سے مجرموں تک پہنچنے میں بھی مددگار ثابت ہو گا ۔
پارلیمنٹ نے کثرت رائے سے زینب الرٹ بل کی منظوری دی تھی ۔

Facebook Comments