زلمی اور قلندر میچ کے پیسے واپس، پاسسز کا احسان لینے والوں کو مایوسی

شیئر کریں:

پشاور زلمی اور لاہور قلندر کے درمیان راولپنڈی میں آج کھیلا جانے والا میچ بارش کی نظر ہونے جارہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بارش کے باعث ٹاس نہ ہونے کی صورت 100فیصد ٹکٹ ریفنڈ ہو گا۔

5 اوورزسے کم کا کھیل کھیلا گیا تو 75فیصد ٹکٹ ریفنڈ ہوگا۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےپهر اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرادیا

5 اوورزسے زیادہ لیکن 10 اوورزسے کم میچ کھیلاگیا تو50 فیصد ٹکٹ کے پیسے واپس دیے جائیں گے۔

10 یا اس سے زائد اوورز کا کھیل کھیلا گیا تو ٹکٹ ریفنڈ نہیں ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ پورے دن وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا۔

اس کا مطلب یہ ہوا ٹکٹ کی مد میں حاصل ہونے والی رقم شائقین کرکٹ کو واپس کی جائے گی اور پاسسز لینے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔


شیئر کریں: