ریکارڈ ویراٹ کوہلی کا پیچا کرنے لگے

بھارت کے اسٹار بیٹسمین ویراٹ کوہلی اس دور کے بہترین بیٹسمین بن چکے ہیں. کوہلی کی ٹٰیم ورلڈکپ میں کھیلے گئے اب تک
کے تمام 10 میچز جیت کے ناقابل تسخیر رہی ہے. اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل کے لیے بھارت کو ہارٹ فیورٹ قرار دیا
جارہا ہے.

ویراٹ کوہلی نے سنچریز کی نصف سنچری بنالی

کوہلی نے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں. کوہلی نے اپنے لیجنڈ بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کے ایک
ہی سیریز یا ون ڈے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑا پھر سب سے زیادہ سنچریز بنانے کا ریکارڈ سیمی فائنل
میں 50ویں سنچری اسکور کر کے توڑا .
کرکٹ‌کھیل ہی ریکارڈ توڑنے اور بنانے کا. اس میں کوہلی نے تو ریکارڈ‌کیپرز کو بھی وقت ڈال دیا ہے. ابھی ایک ریکارڈ کو
درست کرتے نہیں کہ کوہلی دوسرا ریکارڈ بنا دیتے ہیں.

ویراٹ کوہلی سوشل میڈیا پر پوسٹ کے 5 کرورڑ لیتے ہیں

کسی کرکٹر نے خوب کہا ہے ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم “ویراٹ کوہلی کےدور میں رہ رہے ہیں” بلاشبہ اس وقت کوہلی
سے بڑا کوئی بیٹسمین نہیں. کویلی ریکارڈ کے پیچھے نہیں بلکہ ریکارڈ‌کوہلی کے پیچھے لگے ہوئے ہیں.