ریڈیو کی اہمیت آج بھی برقرار

ریڈیو کا عالمی دن
شیئر کریں:

موجودہ دور میں ابلاغ کے جدید ذرائع سامنے آنے کے باوجود ریڈیو کی انفرادیت اور اہمیت برقرارہے۔
ریڈیو نے ہمیشہ عوام کی ذہنی نشوونما، اخلاقی تربیت اورتفریح فراہم کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔
تیرہ اور چودہ اکست انیس سو سنتالیس کی درمیانی شب اعلان ہوا ،، السلام علیکم! پاکستان براڈ کاسٹنگ سروس‘ ہم لاہور سے بول رہے ہیں،،، طلوع صبح آزادی،،،
مصطفی علی ہمدانی کے ان الفاظ نے پاکستان کے قیام کا اعلان کیا اوراس کے ساتھ ہی ملک کے پہلے نشریاتی ادارے کا قیام بھی عمل میں آ گیا
ریڈیو پاکستان پر پروگرام کرنے والے فنکار و صداکار سامعین میں بہت مقبول ہوا کرتے تھے۔
پاکستان کے بڑے گلوکار الن فقیر‘عابدہ پروین ‘ غلام علی ، نور جہاں ، ریشماں سمیت بے شمار فنکاروں نے اپنے فنی سفر کا آغاز ریڈیو پاکستان کے اسی اسٹیشن سے کیا۔
ریڈیو پاکستان لاہور اسٹیشن سے منسلک لوگ اسے اپنا گھر سمجھتے ہیں۔
کرکٹ میچ پر بال ٹو بال براہ راست کمنٹری سامعین میں انتہائی مقبول تھی۔
انیس سو پینسٹھ میں پاک بھارت جنگ کے دوران ریڈیو پاکستان عوام کی آواز بنا اور سرحد پر موجود جوانوں کے حوصلہ بڑھایا۔
ریڈیو پاکستان پر نشر ہونے والا اشفاق احمد کا پروگرام بہت مشہورہوا
جس میں انہوں نے تلقین شاہ کا کردار ادا کیا تھا۔


شیئر کریں: