رینجرز نے کراچی میں 187 غیرقانونی ہائیڈرنٹ مسمار کردیے

کراچی میں رینجرز کی جانب سے غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے. سندھ رینجرز کے
ترجمان کے مطابق سندھ رینجرز کی جانب سے تازہ کارروائی ناردن بائی پاس کے قریب منگھوپیر کے علاقے
میں رینجرز نے کارروائی کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کرکے 11 واٹر ٹینکرز تحویل میں لےلئے.

کراچی میں‌ رینجرز کا غیرقانونی سیکیورٹی گارڈز کے خلاف کریک ڈاؤن

غیر قانونی ہائیڈرینٹ بھی مسمار کیا گیا. رینجرز اب تک 94 آپریشنز کے دوران 187 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف
کارروائی کی 24 کو سیل کیا گیا اور 163 کو مسمار کردیاگیا۔
مختلف کارروائیوں میں رینجرز نے 174 ملزمان گرفتار کئے۔دوران آپریشن 24 غیر قانونی سب سوائل بور کنکشن
کوختم کرکے مجموعی طور پر 200 ملین گیلن سے زائد یومیہ پانی کی فراہمی بحال کی ہے.