ریلیف کیمپس میں بیماریاں پھیل گئیں

شیئر کریں:

حیدرآباد ضلع میں قائم ریلیف کیمپس میں مختلف امراض پھیل گئے۔ امراض کے پھیلنے پر محکمہ صحت نے بھی سہولیات کی فراھمی تیز کردی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 193 افراد ریلیف کیمپس میں ڈائریا کا شکار ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق 229 سیلاب متاثرین ریلیف کیمپس میں جلدی امراض کا شکار ہوئے۔ آنکھوں کے انفیکشن کے 30 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملیریا کے 108 مشتبہ کیسز جبکہ ملیریا کے تصدیق شدہ 21 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 251 افراد کو سانس کی تکلیف کے انفیکشن کی شکایت ہوئی۔ 345 افراد دیگر مختلف امراض کا شکار ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1383 افراد کو میڈیکل سہولیات دی گئیں۔


شیئر کریں: