ریلوے کی زمین پر قبضہ، ایم کیو ایم رہنما کامران ٹیسوری کے خلاف مقدمہ

شیئر کریں:

ایم کیو ایم پی آئی بی کے رہنما کامران ٹیسوری کے خلاف زمین پر قبضہ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
کامران ٹیسوری نے ریلوے زمین پر غیر قانونی تعمیرات کر رکھی ہے اس لیے ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرایا۔

کامران ٹیسوری کی تعمیر کی ہوئی عمارت تیجوری ہائٹس پر ریلوے پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

تیجوری ہائٹس کا کام روک دیا گیا اس منصوبہ میں 2 ہزار گز سے زائد زمین ریلوے کی ہے۔
مقدمے میں زمین پر قبضے کی دفعات شامل بھی کی گئی ہیں اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے پہلے کیوں
خاموشی اختیار کیے رکھی؟
اس پلازہ کی تعمیر کے لیے این او سی کس نے؟

کامران ٹیسوری ایم کیو ایم میں شمولیت سے پہلے مسلم لیگ فنکشنل میں سرگرم تھے۔
اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ سیاسی جماعتوں میں سرمایہ کاری اور اس کا سہارا غیرقانونی
کاموں پر پردہ ڈالنے کے لیے لیتے ہیں۔

سابق وزیر غلام دستگیر سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ سرکاری زمین پر پٹرول پمپ بنانے کا الزام

پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف زمینوں پر قبضے کے مقدمات قائم کیے جارہے ہیں۔
کراچی میں تو کبھی چائنا کٹنگ تو کبھی کسی اور نام سے کھیلوں کے میدان تک پر تعمیرات قائم
کردی گئیں لیکن کسی کو ہوش تک نہ آیا۔


شیئر کریں: