رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت انتقال کرگئے

شیئر کریں:

کراچی سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت انتقال کرگئے۔ وہ گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ اسپتال منتقل کرنے پر ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ کراچی کے علاقے خدادداد کالونی میں واقع گھر میں ایم این اے عامر لیاقت مردہ حالت میں پائے گئے۔ گھریلو ملازم کی اطلاع پر ریسکیو اداروں نے انہیں نجی اسپتال منتقل کیا،، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ایس ایس پی شرقی نےموت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میت کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت پانچ جولائی انیس سو اکہتر کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے انیس سو پچانوے میں لیاقت میڈیکل کالج جامشورو سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔انہوں نےٹی وی پروگراموں میں اینکر کی حیثیت سے کافی مقبولیت حاصل کی ۔انہو ں نے متحدہ قومی موومنٹ کے پلیٹ فارم سے سیاست کا آغاز کیا۔ وہ دوہزار دو میں ایم کیوایم کے ٹکٹ پر کراچی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ دوہزار چار سے دوہزار سات تک وزیراعظم شوکت عزیز کی کابینہ میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور رہے۔ بعد میں انہوں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی اور دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حلقہ این اے دوسو پینتالیس سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔


شیئر کریں: