روہیت شرما کا کووڈ ٹیسٹ پازیٹو آگیا میلبرن ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

شیئر کریں:

بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہیت شرما کا میچ کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد وہ ہوٹل
کے کمرہ تک محدود ہو گئے ہیں. بھارت کی ٹیم برطانیہ کے دورہ پر ہے جہاں‌ وہ لیسٹر شائر کے خلاف
چار روزہ وارم اپ میچ کھیل رہی ہے.

روہیت شرما نے پہلی اننگز کھیلی اور گزشتہ روز دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے وہ نہیں‌ آسکے. بھارتی کرکٹ
بورڈ نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر آگاہ کیا کہ روہیت کا کووڈ ٹیسٹ پازیٹیو آگیا ہے اب وہ چند روز تک آئی سولیشن
میں رہیں‌ گے.

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا ملتوی شدہ ٹیسٹ‌ میچ جو یکم جولائی کو ملیبرن میں‌ ہونے جارہا ہے
اس میں روہیت کی شرکت مشکوک ہو گئی اگر وہ صحت یاب ہو گئے اور ٹیسٹ منفی گیا تو پھر ان کا بیرون
ملک یہ پہلا ٹیسٹ کپتانی میں‌ کھیلا جائے گا.

کووڈ کی وجہ سے ملتوی ہونے سے پہلے سیریز میں‌ بھارت کو دو ایک کی برتری حاصل ہے اس ٹیسٹ میچ نے
فیصلہ کرنا ہے کہ سیریز بھارت جیتے گا یہ برابری پر ختم ہوتی ہے.
انگلینڈ کے دورہ میں بھارت کی کرکٹ ٹیم کو ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی کی سیریز بھی کھیلنی ہے.


شیئر کریں: