رومانیہ میں تیار جہاز پی این ایس تبوک پاک بحریہ میں شامل کرلیا گیا

شیئر کریں:

رومانیہ میں تیارکردہ پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس تبوک پاک بحریہ میں شامل کر لیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تبوک کی کمشننگ تقریب رومانیہ میں منعقد ہوئی۔
پی این ایس تبوک جدید ترین آلات اور ٹیکنالوجی سے بھرپور آراستہ ہے۔

پی این ایس تبوک متعدد نیول آپریشنز سر انجام دینے اور ہیلی کاپٹر اور ڈرون لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
وزارت دفاعی پیداوار اور ڈامن شپ یارڈ کے درمیان پاک بحریہ کیلئے دو جہازوں کی تیاری کا معاہدہ طے پایا تھا۔
اسی طرز کا پہلا جہاز پی این ایس یرموک پہلے ہی پاک بحریہ میں شامل ہوچکا ہے۔

پاکستانی بحری بیڑے میں اس نٸے جہاز کی شمولیت سے سمندری امور کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی
صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے اس جہاز کی تیاری پر ڈامن شپ یارڈ کے تعاون اور پیشہ وارانہ
صلاحیتوں کی تعریف کی۔
تقریب میں پاکستانی حکام اور ڈامن شپ یارڈ کی انتظامیہ نے شرکت کی۔


شیئر کریں: