روزگار کیلیے سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد کے لیے خوش خبری

شیئر کریں:

روزگار کی تلاش میں سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد کے لیے خوش خبری ہے
سعودی عرب نے پاکستان سے سفری پابندیاں ہٹا دی ہیں
سعودی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پاکستان کے لیے بڑی چھوٹ کا اعلان کردیا گیا
سعودی سی اے اے نے سفری پابندی والے ممالک کے تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد کو آنے کی اجازت دے دی
جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق فیکلٹی ممبران اور تعلیمی شعبے سے منسلک افراد براہ راست سعودیہ آسکتے ہیں
اساتذہ اور اسکالر شپ لینے والے طلبہ کو بھی آ نے کی اجازت ہے
تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیتی اداروں سے وابستہ افراد کو بھی آنے کی اجازت دے دی گئی
سعودی سول ایوی ایشن نے ائیرلائنز کو مراسلہ جاری کیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تعلیم کے شعبے سے منسلک افراد اہلخانہ کے ہمراہ بھی سعودیہ کا سفر کرسکتے ہیں۔
مکمل ویکسی نیشن پر انہیں قرنطینہ سے بھی استثنی حاصل ہوگا
لیکن ویکسین کی ایک خوراک کے حامل افراد کو قرنطینہ کرنا لازمی ہوگا
تمام افراد کو سعودی حکومت کی بتائی ہوئی ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 10 ممالک پر سفری پابندیاں عائد ہیں جن میں بھارت ، پاکستان ، انڈونیشیا ، مصر ، ترکی ، برازیل ، ایتھوپیا ، ویت نام ، افغانستان اور لبنان شامل ہیں۔


شیئر کریں: