شیئر کریں:
رواں برس کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم شروع کی جارہی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق 44.2 ملین بچوں کو پولیو سے بچانے کے لیے ویکسین کے حفاظتی قطرے پلوانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ مہم 16 تا 20 جنوری ہو رہی ہے۔
وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط اقدامات کیے جارھے ہیں۔ تین لاکھ ساٹھ ہزارسے زیادہ فرنٹ لائن ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔ مہم میں وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جارہی ہے۔ والدین اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔ بچوں کو مستقل معزوری سے بچانا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ ہر بار ہر مہم میں قطرے پلانے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔
شیئر کریں: