رستم پاکستان انعام پہلوان کو بیوپاریوں نے چت کر دیا

شیئر کریں:

گوجرانوالہ سے زیشان کھوکھر

دنیا بھر کے اکھاڑوں میں بڑے بڑے پہلوانوں کو ہرانے والے قومی ریسلر انعام پہلوان کو
مویشی منڈی میں بیو پاریوں نے چاروں شانے چت کر ڈالا۔
قیمتیں زیادہ ہونے پر انعام پہلوان پچھلے دو روز سے جانور خریدنے کے مقابلے میں ناکام ہو رہے ہیں۔

ریسلنگ کی دنیا کا بڑا نام ورلڈ چیمپئین اور رستم پاکستام انعام پہلوان جو اکھاڑوں میں تو تگڑے
سے تگڑے پہلوان کا کام تمام کر دیتے ہیں لیکن مویشی منڈی میں بیوپاریوں کے سامنے
سارے حربے ناکام ہو گئے۔

یوں تو انعام پہلوان طاقت اور پھرتی میں کسی کو اپنا ثانی نہیں رکھتے۔
انہوں نے اپنی محنت اور مہارت سے 20 سے زائد بین الاقوامی میڈلز اور صدارتی ایوارڈ بھی حاصل کیا۔
مگر پچھلے دو دنوں سے یہ منڈی میں بیوپاریوں سے جانوروں کی قیمتیں کم کروانے کے جتن کر رہے ہیں۔

اکھاڑے میں تو انعام پہلوان کی پٹھی دھوبی پٹکا اور کلی سمیت تمام داو پیچ بہت مشہور ہیں۔
مگر منڈیوں کے چکر کاٹنے کے بعد بھی انعام پہلوان سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے مناسب قیمت پر جانور نہ خرید پائے۔


شیئر کریں: