رحیم یار خان میں پرسرار بیماری سے لوگ خوف ذدہ

شیئر کریں:

رحیم یار خان سے اویس اسلم

رحیم یار خان میں پر اسرار بیماری مزید پھیل گئی متاثرہ خاندان کے مزید 9 افراد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل عالمی ادارہ صحت کی 5 رکنی ٹیم ڈائریکٹر ہیلتھ کے ہمراہ متاثرہ علاقے پہنچ گئی۔

نواحی علاقے رکن پور میں مزید افراد متاثر مشتبہ مریضوں میں 6 خواتین اور 3 مردوں سمیت 9 افراد شامل ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی 5 رکنی ٹیم ڈائریکٹر ہیلتھ کے ہمراہ متاثرہ علاقے پہنچ گئی۔ ٹیم نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور علاقے کے لوگوں سے ملاقات کی ملحقہ علاقوں کا جائزہ لیا محکمہ صحت نے بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے علاقے میں میڈیکل کیمپ قائم کردیا محکمہ لائیو اسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی بھی علاقے سے خوراک جانوروں اور انسانوں کے نمونے لئے جارہے ہیں دوسری جانب محکمہ صحت اور شیخ زید ہسپتال کی رپورٹ کے مطابق گردن توڑ بخار 12 افراد کی موت کی وجہ بنا عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے پر اسرار طور جاں بحق افراد کی موت کی ہر ممکن وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔


شیئر کریں: