راولپنڈی پولیس کا تاریخ ساز قدم،ٹرانس جینڈر وکٹم سپورٹ افیسر تعینات

شیئر کریں:

پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹرانسجینڈرز کے مسائل کے حل کے لیے تحفظ کے نام سے موسوم
خدمت مرکز و رپورٹنگ سینٹر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تحفظ سے ٹرانسجینڈرز قانونی امداد، رہنمائی اور دیگر پولیس سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے۔

ٹرانسجینڈرز کو بنیادی انسانی حقوق،ہراسگی،منفی رویوں،عدم مساوات اور صنفی امتیاز جیسے
مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کے حل کے لیے تحفظ کا آغاز کیا گیا ہے۔

تحفظ میں پولیس افسران کے ساتھ ٹرانسجینڈر ریم شریف بطور وکٹم سپورٹ آفیسر معاون
اور کونسلر کا کردار ادا کریں گی۔

تحفظ کے علاوہ ویمن پولیس اسٹیشن سے ہی متصل خدمت مرکز و رپورٹنگ سینٹر برائے خواتین کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔

تحفظ برائے ٹرانسجینڈرز اور خدمت مرکز و رپورٹنگ سینٹر برائے خواتین دونوں پروجیکٹ اپنی نوعیت کے
پہلے پروجیکٹ ہیں۔

دونوں پروجیکٹ تھانہ ویمن راولپنڈی کی عمارت میں قائم ہونے کے باوجود اپنی علیٰحدہ خودمختار حیثیت میں کام کریں گے۔

تحفظ برائے ٹرانسجینڈرز اور رپورٹنگ سینٹر برائے خواتین کا مقصد معاشرہ کے دونوں طبقات کے مسائل کو بہتر طور پر حل کرنا ہے۔

راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت، خدمت اور مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔


شیئر کریں: