راولپنڈی میں ہائی الرٹ اہم تنصیبات پر فورسز تعینات

راولپنڈی میں ہائی الرٹ اہم تنصیبات پر فورسز تعینات

انتخابی نتائج پر احتجاج کے بعد راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے. اہم تنصیبات الیکشن کمیشن ضلعی و ریجنل دفاتر اور اہم
تنصیبات کی حفاظت کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے. الیکشن کے بعد صوبے بھر کے حالیہ حالات کے پیش
نظر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے.
تمام سرکاری ضلعی و ریجنل آفس کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے. تمام پوائنٹس پر تھانوں کی بھاری نفری، اسپیشل فورس، ایس پی یو
پٹرولنگ پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے تعینات کر دیے گئےہیں. الیکشن کمیشن ریجنل و ڈسٹرکٹ آفس راولپنڈی کی سیکیورٹی بھی
بڑھا دی گئی ہے ۔