راولپنڈی میں اخبار مالک سے اربوں روپے برآمد

شیئر کریں:

مملکت خداداد پاکستان کی حکومت کے غریب ہونے کی وجوہات سامنے آنے لگی ہیں. قانون نافذ کرنے والے
اداروں نے ابھی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی شروع ہی کی ہے تو گھروں اور عمارتوں سے اربوں
روپے نکلنے لگے ہیں.
ایسی ہی ایک کارروائی پختہ معلومات کی روشنی میں‌ راولپنڈی میں کی گئی جہاں ایک عمارت کی دیواروں
میں بنائے گئے لاکرز سے اربوں روپے قبضے میں لیے گئے.
سوشل میڈیا پر آر اے شہزاد نے اس واقعہ سے متعلق ٹوئیٹ‌ کی ہے کہ “روزنامہ اساس اور الحرم سٹی کے
مالک شیخ افتخار کے نجی بینک پر ایف آئی اے کا مبینہ چھاپہ۔ 7 ارب روپے برآمدراولپنڈی کروڑوں روپے
مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور ڈالر برآمد کرلیے. یہ صرف ایک میڈیا سیٹھ کے مال پر چھاپہ ہے اور اس
خبر کو صحافی گول کر گے ہیں سوچیں ان صحافیوں نے کتنا مال دبایا ہے”
https://x.com/RShahzaddk/status/1703316236380082590?s=20
جیو نیوز کے سینئر اینکر حامد میر نے بھی اخبار کی خبر ٹوئیٹ‌ کرتے ہوئے لکھا ہے “راولپنڈی کے اس
زیر تعمیر پلازے سے لاکھوں ڈالرز، پاؤنڈز اور ریال بھی برآمد ہوئے ان کی تفصیلات قوم کے سامنے کب
لائی جائیں گی؟ برآمد شدہ کرنسی کی مجموعی مالیت اربوں روپے میں ہے گرفتار شدہ آٹھ افراد کون ہیں؟”
https://x.com/HamidMirPAK/status/1703274084640137220?s=20
ابھی تو ایف آئی اے نے کارروائیوں کا آغاز کیا ہے اگر یہ سلسلہ تیزی سے جاری رہا تو پاکستانی کرنسی
کی قدر میں بہتری آئے گی اور ڈالر کی قیمت بھی مزید گر جائے گی.
عوام نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسی طرح دیگر اخبارات، ٹی وی چینلز مالکان
اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان کے گھروں پہ بھی چھاپے ماریں.


شیئر کریں: