راولپنڈی میں‌کورونا مزید 8 علاقوں میں سیل کیے جائیں گے

شیئر کریں:

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے راولپنڈی انتظامیہ نے مزید 8علاقوں کو اسمارٹ لاک ڈاؤن
کے تحت سیل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

گلگت بلتستان کا اہم علاقہ کورونا فری ہوگیا

ممکنہ سیل کیے جانے والے علاقوں میں چک جلال دین،گلزار قائد، خیابان سرسید، ڈھوک علی اکبر
کوٹھہ کلاں،مورگاہ، باڑہ مارکیٹ اور نرنکاری بازار شامل ہیں۔

علاقوں کو سیل کرنے کیلئے راولپنڈی انتظامیہ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو خط لکھ دیا ہے۔
پنجاب حکومت سے نوٹیفیکیشن موصول ہوتے ہی علاقے دس دن کے لیے سیل کئے جائیں گے۔

اینکر پرسن شفاعت کو کورونا کے دوران کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

اس سے پہلے بھی راولپنڈی کے 22 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈائون کیا گیا ہے۔
مین راولپنڈی شہر کے تجارتی مراکز باڑہ مارکیٹ اور نرنکاری بازار بھی سیل کیئے جائیں گے۔


شیئر کریں: