ون ڈے کرکٹ ٹیموں کی سپہ سالاری ملنے پر سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر راشد لطیف نے اسپانسرز کیلئے بڑا
پیغام دے دیا. ون ڈے کرکٹ کے میدان میں قومی ٹیم نے بادشاہت حاصل کرلی.
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے ون ڈے رینکنگ میں صف اول پہ آنے پر ٹویٹ کیا کہ بہترین
وقت پر نمبر ون پوزیشن حاصل کی گئی ہے۔ جس میں بابر، فخر، امام، شاہین اور شاداب کی رینکنگز بھی
شامل ہیں۔
سابق کپتان نے لکھا کہ یہ ایشین کرکٹ کونسل، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور ان کے اسپانسرز کو کوئی بھی
فیصلہ کرنے سے پہلے سوچنے پر مجبور کر دے گا۔
راشد لطیف نے لکھا پاکستان ایک طاقت ہے اور اس کا مظاہرہ انہوں نے ایک بار پھر کر دیا ہے شاباش لڑکو
کیویز کو چوتھے ون ڈے میں شکست دیکر قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پہ آگئی ہے۔
راشد لطیف نے خاموشی توڑ دی
