راؤ انوار کے آصف زرداری پر سنگین الزامات

راؤ انوار کے آصف زراری پر سنگین الزامات

راؤ انوار کے آصف زرداری پر سنگین الزاماتا کے بعد کراچی سمیت سندھ کی سیاست میں اچانک بدلاؤ آگیا ہے.
سابق صدر آصف علی زرداری جس پولیس آفیسر کو اپنا بیٹے کہتے نہیں‌تھکتے تھے اس نے اپنے والد کے خلاف
بیانات دے کر سب کو حیران و ریشان کر دیا ہے.راؤ انوار پر قتل سمیت کئی سنگین الزامات بھی آئد ہیں.

راؤ انوار اچانک کیسے نمودار ہوئے

کراچی کے سابق ایس ایس پی راؤ انوار آج اچانک ایک ٹی وی پروگرام میں‌ نمودار ہوئے آصف علی زرداری
پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کر دیے.
(آصف زرداری یاروں کے یار ہیں، بلاول بھٹو نے خوب کہا تھا یہ بھی دیکھیے )
راو انوار نے ہوش ربا انکشافات کیے کہ آصف زرداری کس طرح‌سسٹم چلاتے تھے. سندھ میں چلنے والے
سسٹم کے سربراہ آصف علی زرداری ہیں. ڈاکٹر عاصم حسین ،مظفر حسین ٹپی ،یونس میمن قدوائی اور دیگر
اس ڈیپ سسٹم کے اہم ارکان ہیں.
راؤ انوار نے انکشاف کیا کہ بحریہ ٹاؤن کے زین ملک کے اکاؤنٹ سے 8ارب روپے آصف علی زرداری کے
کارخاص مینجر مشتاق کے اکاؤنٹ میں منتقل کئے گئے. مشتاق کاکام سسٹم کی نگرانی کے ساتھ ساتھ آصف
زرداری کی دوائی اور دیگر ضروریات کا بندوبست کرنا تھا . مشتاق کو بچانے کےلئے بیرون ملک فرار کروادیا گیا.

ایان علی اور اسمگلنگ

ایان علی کے ذریعے 5 لاکھ ڈالر اسمگلنگ کی کوشش کے دوران ائیرپورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں سے
شناخت کیا جاسکتا ہے کہ صدارتی پروٹوکول کس طرح کرنسی اسمگلنگ میں ایان علی کی مدد کے لئے وہاں
موجود تھا. کراچی سسٹم نے 700ارب سے زائد کی رقم بیرون ملک غیرقانونی طور پر منتقل کی .زیادہ تر رقم
کینیڈا ، متحدہ عرب امارات ، برطانیہ ، امریکہ اور سعودی عرب منتقل کی گئی.

سندھ میں‌سیاسی تبدیلیاں

راؤ انوار نے آصف علی زرداری کی کرپشن سے متعلق حیرت انگیز انکشافات کر کے ایک نیا پنڈورہ بکس کھول
دیا ہے. پنڈورہ بکس ایسے وقت میں کھولا گیا ہے جب جب ملک میں‌ عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتیں
جوڑ توڑ میں مصروف ہیں. اس دوران سندھ میں تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جارہا ہے.
مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم پاکستان، جی ڈے اے اور دیگر سب جماعتیں پیپلز پارٹی کے خلاف صف آرا ہورہی
ہیں. ایسے میں راؤ انوار نے انکشافات کر کے مستقبل کی صورت حال کی پیش گوئی کر دی ہے.
آصف علی زرداری کی ماضی کی تقریر بھی سنیے