ذکا اشرف کی سینئر کھلاڑیوں سے ملاقات

پاکستان کرکٹ‌ٹیم کی آئی سی سی ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی پہ چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء
اشرف نے سینئیر کرکٹرز سے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا.
پنجاب کی نگراں‌حکومت کے مشیر کھیل وہاب ریاض، محمد حفیظ اور سہیل تنویر نے چئیرمین پی سی بی سے
ملاقات کی. سینئر کھلاڑیوں نے مشورہ دیا کہ پی ایس ایل کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی سلیکشن سے گریز کیا جائے.
ڈومیسٹک سیزن میں نمایاں کھیلنے والوں کے ساتھ ناانصافی نہ کی جائے. جب تک ڈومیسٹک سیزن کے پرفارمرز
کو عزت نہیں دی جائے گی تب تک ورلڈ کپ جیسے رزلٹس سامنے آئیں گے.
بابر اعظم کی کپتانی پر سب تنقید کررہے ہیں کیا کریں.
ابھی ون ڈے اگلے سال ہے ابھی کپتانی پر بات نہ کریں.
بابر اعظم کو ابھی کپتان رہنے دیں اسے نہ چھیڑیں.
ابھی ٹیسٹ سیریز ہے اور اگلے سال ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ہے اسکو مدنظر رکھ کر فیصلے کریں.