ذکا اشرف نے استعفی دے دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا. ذکاء اشرف
نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا.
اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ ذکاء اشرف نے آج مینجمنٹ کمیٹی اجلاس میں لیا. مینجمنٹ کمیٹی اجلاس
میں موجود تمام اراکین نے ذکاء اشرف کو مستعفی ہونے سے منع کیا۔
ذکاء اشرف کی جانب سے یہ موقف اپنایا گیا کہ جب کام کرنے نہیں دیا جارہا تو عہدے کا کیا فائدہ اپنے پاس رکھنے
کا۔ بدقسمتی سے ذکا اشرف کے دور میں پاکستان ٹیم سے جیت روٹھ گئی اور شکست نے گھیرے رکھا۔