دیو ہیکل 5 وزنی چوہے نے گٹرلائن بند کردی

شیئر کریں:

میکسیکو کے گٹروں سے ملنے والے دیو ہیکل چوہے نے شہریوں کو حیران کردیا۔
شہر کی گٹر لائن سے پانچ من وزنی چوہا برآمد ہوگیا۔

ماجرہ کچھ یوں ہے کہ میکسیکو کے قصبے کی سیوریج لائن میں پانی کی نکاسی کا مسلہ درپیش آرہا تھا۔
بار بار کوششیں کرنے کے باوجود پانی لائن میں رک رہا تھا۔
کئی ہفتوں کی کوشش کے بعد پانی کی نکاسی کو بحال کرنے والی ٹیم سیوریج لائن کے درمیان میں پہنچی۔
صفائی والی ٹیم لائن میں موجود دیو ہیکل چوہے کو دیکھ کر حیران رہ گئی۔
چوہے کے لائن میں ہونے کی وجہ سے 22 ٹن سیوریج کا پانی رکا ہوا تھا۔
چوہے کی جسامت انسان سے بھی بڑی تھی۔
اس جوائنٹ چوہے کی ویڈیو کو میکسیو کی خاتون نے جیسے ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تو یہ وائرل ہوگئی۔
انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد اس ویڈیو کو نہ صرف دیکھ رہی ہے بلکہ تبصرے بھی کر رہی ہے۔


شیئر کریں: