دیر میں جنازہ پر فائرنگ 10 افراد جاں بحق متعدد زخمی

شیئر کریں:

خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔
دیر بالا کے نواحی علاقہ چیراگلئی بالا میں نماز جنازہ کے دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے کم از کم 10 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
ڈی پی او نصیب خان کے مطابق قبائل کے درمیان جنگل کا تنازعہ چل رہا تھا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


شیئر کریں: