دکاندار کی غلطی سے شہری 20لاکھ ڈالر جیت گیا

شیئر کریں:

امریکا میں ایک شخص کو غلط لاٹری ٹکٹ دے دیا گیا لیکن اس کی خوش قسمتی سے اس پر 20 لاکھ ڈالر انعام نکل آیا۔
ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں 57 سالہ شخص نے ایک پٹرول پمپ پر ٹائر میں ہوا بھرنا چاہتا تھا۔
ایئرمشین چلانے کے لیے اس کے پاس سکے نہیں تھے اس لیے وہ مارٹ کے اندر چلا گیا۔
اس نے دکاندار سے سکوں کے ساتھ 10 ڈالر کا لاٹری ٹکٹ بھی مانگا۔

دوسری بار40 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیتنے والا خوش قسمت انسان

دکاندار نے غلطی سے 20 ڈالر کا ٹکٹ دے دیا۔
اس نے بتایا کہ دکاندار کو غلطی کا احساس ہوا تو اس نے ٹکٹ بدلنے کی پیشکش کی۔
لیکن میرے اندر سے کسی نے کہا کہ مجھے وہی ٹکٹ لینا چاہیے۔
مجھے خوشی ہے کہ میں نے ایسا ہی کیا۔
اس طرح دکاندار کی غلطی سے یہ شخص 20 لاکھ ڈالر انعام جیت گیا۔


شیئر کریں: