دپیکا پڈ کون نے منشیات منگوانے کا اعتراف کر لیا

شیئر کریں:

بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے نارکوٹکس کنٹرول بیوروکی تفتیش کے دوران منیجر کرشمہ پراکاش سے ’منشیات‘ پر کی گئی واٹس ایپ چیٹ کا اعتراف کرلیا۔
اداکارہ سے تحقیقاتی ادارے نے تقریباً 6 گھنٹے تک تفتیش کی اور دوران تفتیش اداکارہ نے منیجر کرشمہ سے کی گئی چیٹ کا اعتراف کیا۔

گزشتہ دنوں بالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکاپڈوکون اور ان کی منیجر کرشمہ
پراکاش کی 2017 کی واٹس ایپ چیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی
جس میں مبینہ طور پر دپیکا پڈوکون ان سے منشیات منگوارہی ہیں۔
اس چیٹ کے سامنے آنے کے بعد بھارتی تحقیقاتی ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے دپیکا پڈوکون،
سارہ علی خان، شردھا کپور اور راکول پریت سنگھ کو سمن جاری کیے تھے۔
دپیکا پڈوکون شوہر رنویر سنگھ کے ہمراہ سیاحتی مقام گوا میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں،
سمن جاری ہونے پر وہ ممبئی پہنچیں اور آج این سی بی کی ٹیم کے سامنے پیش ہوئیں۔


شیئر کریں: